دشت کی بد دعا نہ لو لوگو

دشت کی بد دعا نہ لو لوگو
پیڑ کہتا ہے کیا سنو لوگو


زندگی اک حسین منظر ہے
ہر گھڑی دیکھتے رہو لوگو


میرے ہاتھوں نے چھو لیا ہے اسے
میرے ہاتھوں کو چوم لو لوگو


اب جو روتے ہو اپنی قسمت پر
میں نہ کہتا تھا مت کرو لوگو


میرے بچے کا کچھ قصور نہیں
میرے بچے کو چھوڑ دو لوگو