درد دے گی خون کے آنسو رلائے گی مجھے

درد دے گی خون کے آنسو رلائے گی مجھے
زندگی تو اور کس حد تک ستائے گی مجھے


بھوک سے بے حال میں بھی ایک دن ہو جاؤں گا
ایک دن یہ بے بسی در در پھرائے گی مجھے


میں چلا جاؤں گا جس دن آسمانوں کی طرف
دیکھنا رو رو کے یہ دنیا بلائے گی مجھے


اک یہی تو بات اس کی ہے مجھے بے حد پسند
روٹھ جاؤں میں تو وہ آ کر منائے گی مجھے


کچھ دنوں کے بعد میں بھی خاک میں مل جاؤں گا
کچھ دنوں کے بعد تو بھی بھول جائے گی مجھے