چتا میں بیٹھی خواہش سعید احمد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کہ جلتے بدن کی سرائے سے کچھ فاصلے پر اگر آنکھ میں ایک آنسو لیے تم یہ سوچو کہ دشت تمنا میں جلتا ہوا یہ پڑاؤ تمہاری تھکن کا پڑاؤ ہے شاید تو ہونے کی ہونی سے پوچھوں بتا اب تری خاک کے نم میں زر خیزیاں کس قدر ہیں