چلو بانٹ لیتے ہیں اپنی سزائیں سردار انجم 07 ستمبر 2020 شیئر کریں چلو بانٹ لیتے ہیں اپنی سزائیں نہ تم یاد آؤ نہ ہم یاد آئیں سبھی نے لگایا ہے چہرے پہ چہرہ کسے یاد رکھیں کسے بھول جائیں انہیں کیا خبر آنے والا نہ آیا برستی رہیں رات بھر یہ گھٹائیں