بلبل کہو گل کی کیا خبر ہے عشق اورنگ آبادی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بلبل کہو گل کی کیا خبر ہے گلشن میں بہار کس قدر ہے منظور نظر ہے جب سے خوش چشم اپنی نہ کسو طرف نظر ہے گر شیخ نے آہ کی تو مت بھول دل میں پتھر کے بھی شرر ہے نرگس جو کھڑی ہے عشقؔ حیران کس جانئے کس کی راہ پر ہے