بلاوا مخمور سعیدی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ذرا ٹھہرو کدھر ہم جا رہے ہیں ادھر اس چار دیواری کے پیچھے وہ بوڑھا گورکن چلا رہا ہے ''ادھر آؤ قدم جلدی بڑھاؤ یہاں اس چار دیواری کے اندر جنم دن سے تمہاری منتظر ہیں وہ قبریں جن کی پیشانی پہ اب تک کسی کے نام کا کتبہ نہیں ہے''