بینا خواجہ ربانی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں میں اکثر سوچتا ہوں مرے چشمے کا نمبر بڑھ رہا ہے مجھے اطراف کی چیزیں بھی کم دکھنے لگی ہیں بہت مانوس چہرے تھے وہ گم ہونے لگے ہیں مگر شاید حقیقت اور کچھ ہے میں اس منظر سے غائب ہو رہا ہوں