بچھڑتے وقت کی اس ایک بد گمانی میں
بچھڑتے وقت کی اس ایک بد گمانی میں
صدائیں بہہ گئی سب آنکھ ہی کے پانی میں
بہار رنگ کے سپنے ملیں گے آنکھوں میں
خزاں جو لوٹ کر آئے گی شادمانی میں
کسی بھی حشر سے محروم ہی رہا وہ بھی
مری طرح کا جو کردار تھا کہانی میں
جگہ جگہ سے سیاہی بھی دھل گئی ہوگی
بہا ہے وقت جو اس ڈایری پرانی میں