بچھا رکھوں میں آنکھیں رہ گزر میں (ردیف .. پ)
بچھا رکھوں میں آنکھیں رہ گزر میں
کبھی آ جائیں شاید میرے گھر آپ
ہمارا دل نہیں قابو میں رہتا
ادا سے دیکھتے ہیں جب ادھر آپ
خبر سارے زمانے کی ہے لیکن
ہمارے حال سے ہیں بے خبر آپ
کہا مانیں گلے ہم کو لگا لیں
ہماری زندگی چاہیں اگر آپ