بے سبب آج آنکھ پر نم ہے کوثر نیازی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بے سبب آج آنکھ پر نم ہے جانے کس بات کا مجھے غم ہے پھر کوئی اہتمام ماتم ہے میرے سینے میں درد کم کم ہے یہ تعلق ہی مجھ کو کیا کم ہے آپ کے آستاں پہ سر خم ہے ان کے کیوں ہو کے رہ گئے کوثرؔ بزم احباب ہم سے برہم ہے