بس ہی ہمیں یک نظر مثل شرر دیکھنا
بس ہی ہمیں یک نظر مثل شرر دیکھنا
کس کو ملے با نصیب بار دگر دیکھنا
آئینہ ساں کیا غرض ہم کو بد و نیک سے
سامنے جو آ گیا ایک نظر دیکھنا
اور تو باتیں بری چھٹ گئیں سب جیتے جی
آنکھ مندے پر چھٹا ایک مگر دیکھنا
سر کو اٹھ کر ذرا دیکھیے میری طرف
آ کے ادھر بیٹھنا اور ادھر دیکھنا
دیکھیے ؔمعروف اب کیوں کہ دل و دیں رہے
اس بت کافر کا ہے یہ ہی اگر دیکھنا