بدن کی اوٹ سے تکنے لگا ہے پریم کمار نظر 07 ستمبر 2020 شیئر کریں بدن کی اوٹ سے تکنے لگا ہے وہ اپنا ذائقہ چکھنے لگا ہے منڈیروں پر پرندے چہچہائے پس دیوار پھل پکنے لگا ہے بہت لمبی مسافت ہے بدن کی مسافر مبتدی تھکنے لگا ہے اسے اندھا سفر کیا راس آیا قدم بے ساختہ رکھنے لگا ہے