Zia-ul-Haq Qasmi

ضیاء الحق قاسمی

ضیاء الحق قاسمی کی رباعی

    نا قدری

    ہم کو تو بڑھاپے نے کہیں کا نہیں چھوڑا محرومئ جذبات کو بیٹھے ہیں چھپائے خوش ہوتے ہیں ہم لوگ اگر کوئی حسینہ اس عمر ہم پر کوئی تہمت ہی لگائے

    مزید پڑھیے

    امریکہ کا ویزا

    ہم کو امریکہ کا ویزا ملٹی پل تو مل گیا چھ مہینے رہ سکیں گے یہ اشارہ ہے ہمیں اور رکنا ہو تو شادی کر کے رک سکتے ہیں ہم لولی لڑکی اور کانی بھی گوارا ہے ہمیں

    مزید پڑھیے

    کراچی سے چلا

    میں کراچی سے چلا جب گرمیاں زوروں پر تھیں اس قدر سردی یہاں ہے مجھ کو ہیٹر چاہئے میرے رہنے کا ٹھکانہ بھی نہیں کوئی یہاں مہرباں سی ایک مجھ کو بے بی سیٹر چاہئے

    مزید پڑھیے

    گھر سے باہر

    باپ نے بیٹے کو ڈانٹا اور سزا کے طور پر گھر سے باہر کر کے اس کو نو دو گیارہ کر دیا باپ کی تنبیہ پر بیٹا بڑے غصے میں تھا اس نے ڈائل فون سے پھر نو سو گیارہ کر دیا

    مزید پڑھیے

    جب بھی تجھے دیکھا کسی بحران میں دیکھا

    جب بھی تجھے دیکھا کسی بحران میں دیکھا نسیان میں دیکھا کبھی ہذیان میں دیکھا گوبھی بھی ہے گر پھول تو بس اتنا بتا دے کالر میں کبھی یا کبھی گلدان میں دیکھا ایسا نہ ہو ببن کو کوئی چیل اچک لے ننگا اسے دیکھا کبھی بنیان میں دیکھا بیوی نے دبا رکھا ہے اب ٹیٹوا شاید میں نے جو اسے حال ...

    مزید پڑھیے

    لاٹری

    ہم کو امریکہ تو بالکل راس آیا ہی نہیں اپنی ناکامی پہ آؤ مل کے سب تھو تھو کریں مال و دولت اب بھی مل سکتے ہیں ہم سب کو مگر لاٹری نکلے ہماری یا کسی پر سو کریں

    مزید پڑھیے

    مہمان نوازی

    اس ملک میں شاعر کی پذیرائی بہت ہے موسم ہے سہانا یہاں آنا ہو تو آئیں مہمان نوازی تو بہت ہوتی ہے لیکن سگریٹ کی جو حاجت ہو تو گیراج میں جائیں

    مزید پڑھیے

    کمخواب کا پیوند

    اطبا نے بتایا ہے جناب قاسمی کو یہ ہوئی ہیں آپ کے دل کی کم از کم چار ویسل بند نکالیں ٹانگ سے اور جوڑ دی ہیں دل کے پہلو میں لگا ہے خوب کیا کم خواب میں یہ ٹانگ کا پیوند

    مزید پڑھیے

    اپنا آدمی

    حج ادا کرنے گیا تھا قوم کا لیڈر کوئی سنگ باری کے لیے شیطان پر جانا پڑا ایک کنکر پھینکنے پر یہ صدا آئی اسے تم تو اپنے آدمی تھے تم کو یہ کیا ہو گیا

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3