Yunus Ghazi

یونس غازی

  • 1953

یونس غازی کی غزل

    کیا سر تحریر ہے اور کیا پس تحریر دیکھ

    کیا سر تحریر ہے اور کیا پس تحریر دیکھ یعنی ہر اک تخریب کے پردے میں اک تصویر دیکھ تھی ہر اک تخریب کے پردے میں اک تعمیر دیکھ غور سے ماضی میں اپنے حال کی تصویر دیکھ کون پابند وفا ہے کون ہے ننگ وفا شمع کی آغوش میں پروانے کی تقدیر دیکھ بن گیا ہے آج کی تہذیب کا یہ آئنہ ہر بدی کی نیکیوں ...

    مزید پڑھیے

    بتاؤں میں تمہیں آنکھوں میں آنسو یا لہو کیا ہے

    بتاؤں میں تمہیں آنکھوں میں آنسو یا لہو کیا ہے کبھی اے کاش تم پوچھو کہ میری آرزو کیا ہے میں تیری آہٹیں پاتا ہوں کلیوں کے چٹکنے میں گلستاں میں بجز جلووں کے تیرے رنگ و بو کیا ہے اسی کو درد کہتا ہے اسی کو درد کا درماں نہیں یہ عشق تو اے دل بتا پھر جستجو کیا ہے صفائی پیش کرتے ہو جو ...

    مزید پڑھیے

    پاس ہوتے ہوئے جدا کیوں ہے

    پاس ہوتے ہوئے جدا کیوں ہے اس قدر ہم سے وہ خفا کیوں ہے توبہ کر لی جب اس نے پینے سے جانب مے کدہ گیا کیوں ہے نکہت گل چمن میں ہے موجود جانے آوارہ پھر صبا کیوں ہے مجھ پہ جور و ستم ہی اچھے تھے مہرباں اب وہ بے وفا کیوں ہے ہیں سبھی پر تمہارے مہر و کرم مجھ پہ لیکن ستم روا کیوں ہے زلف ...

    مزید پڑھیے

    کہئے کن لفظوں میں اشکوں کی کہانی لکھوں

    کہئے کن لفظوں میں اشکوں کی کہانی لکھوں معترض آپ لہو پر ہیں تو پانی لکھوں ان کو اپنا سا لگے اور ہو قصہ میرا دل کی خواہش ہے کہ اک ایسی کہانی لکھوں داغ جتنے بھی ہیں گل زار تمنا میں میرے پھول کی طرح انہیں تیری نشانی لکھوں لاکھ افسانے تراشے ہیں نئے دنیا نے میں تو جب جب بھی لکھوں بات ...

    مزید پڑھیے

    تمہاری جستجو کی ہے وہاں تک

    تمہاری جستجو کی ہے وہاں تک نہیں پہنچے جہاں وہم و گماں تک جو رشتے تھے ہمارے درمیاں تک وہ لے آئے ہمیں اب امتحاں تک محبت میں مقام آیا ہے کیسا عیاں ہونے کو ہے راز نہاں تک نہیں ملتا ترا ثانی کہیں بھی نظر پہنچی ہے اپنی کہکشاں تک پلٹ کر جب کبھی دیکھا تو سمجھا کہاں سے آ گئے ہیں ہم کہاں ...

    مزید پڑھیے

    رو بہ رو ہیں وہ دیکھتا کیا ہے

    رو بہ رو ہیں وہ دیکھتا کیا ہے حال دل کہہ دے سوچتا کیا ہے ہے وفا دل میں یا جفا کیا ہے صاف کہئے کہ ماجرا کیا ہے ان کو بھولے ہوئے زمانہ ہوا پھر یہ پہلو میں درد سا کیا ہے ہیں بھکاری سبھی ترے در کے شاہ کیا چیز ہے گدا کیا ہے میری رسوائی جہاں کے سوا تیری شہرت میں اور کیا کیا ہے آبرو ...

    مزید پڑھیے

    خون تمنا رنگ لایا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے

    خون تمنا رنگ لایا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے تنہائی میں وہ رویا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے سب کے چہرے پر چہرہ تھا میں کس کو اپنا کہتا کوئی مجھے بھی ڈھونڈ رہا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے جس نے میرا گھر لٹنے میں چوروں کی اگوائی کی وہ میرا ہی ہمسایہ ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے محفل ہے انگشت بدنداں ...

    مزید پڑھیے

    چپ رہوں کیسے میں برباد جہاں ہونے تک

    چپ رہوں کیسے میں برباد جہاں ہونے تک راز کو راز ہی رکھنا ہے بیاں ہونے تک کیا خبر تھی تری محفل میں یہ حالت ہوگی تو اٹھا دے گا مجھے درد عیاں ہونے تک خوش نصیبی یہ مری ہے کہ وہ گھر آئے ہیں شمع تو ساتھ نبھا وقت اذاں ہونے تک کوئی خاموش صدا دور بلاتی ہے مجھے کاش میں زندہ رہوں درد بیاں ...

    مزید پڑھیے

    درد حد سے سوا دیا تو نے

    درد حد سے سوا دیا تو نے میرا رتبہ بڑھا دیا تو نے درد و غم ہی سہی خوشی نہ سہی مجھ کو جو کچھ دیا دیا تو نے راحت افزا لگا مجھے ہر غم درد ایسا جگا دیا تو نے نام دے کر غم محبت کا کیوں فسانہ بنا دیا تو نے دل میں آیا تو اس طرح آیا دل سے سب کچھ بھلا دیا تو نے جس کی حسرت کلیم رکھتے تھے مجھ ...

    مزید پڑھیے

    قید الفت کا مزہ زلف گرہ گیر میں ہے

    قید الفت کا مزہ زلف گرہ گیر میں ہے بس یہی رنگ مرے خواب کی تعبیر میں ہے میٹھی میٹھی سی کسک اس کے بھی دل میں ہوگی ہلکی ہلکی سی کھنک پاؤں کی زنجیر میں ہے اس کو تحقیر کی نظروں سے نہ دیکھو یارو رنگ کردار کا پنہاں مری تصویر میں ہے کو بہ کو ایک تجسس لئے پھرتا ہے مجھے اب یہ دریوزہ گری ہی ...

    مزید پڑھیے