خواب حقیقت
پانی عورت اور غلاظت اکثر خوابوں میں آتے ہیں مجھ کو پریشاں کر جاتے ہیں عورت ایک ہیولیٰ صورت کبھی اجنتا کی وہ مورت کبھی کبھی جاپانی گڑیا کبھی وہ اک ساگر شہزادی آب رواں کے دوش پہ لیٹی موجوں کے ہلکورے کھاتی سانپ کی آنکھوں میں انگارا اس کی ہر پھنکار میں وحشت اپنے ہر انداز میں ...