کچھ لوگ جو نخوت سے مجھے گھور رہے ہیں
کچھ لوگ جو نخوت سے مجھے گھور رہے ہیں ماحول سے شاید یہ بہت دور رہے ہیں کیا کہیے کہ کیا ہو گیا اس شہر کا عالم جس شہر میں الفت کے بھی دستور رہے ہیں مجبور کسے کہتے ہیں یہ کون بتائے پوچھے کوئی ان سے کہ جو مجبور رہے ہیں کچھ لوگ سر دار رہے ہوں تو رہے ہوں ہم ہیں کہ بہر طور سر طور رہے ...