Yahya Khalid

یحیٰ خالد

یحیٰ خالد کی غزل

    روشنی کا قالب جب تیرگی میں ڈھلتا ہے

    روشنی کا قالب جب تیرگی میں ڈھلتا ہے خواہشوں کے سینے میں میرا دل مچلتا ہے ریگزار سوچوں کا سورجوں کی زد میں ہے جسم آرزوؤں کا ہولے ہولے جلتا ہے جب بھی کوئی ہم راہی ساتھ چھوڑ جاتا ہے مدتوں خیال اس کا ساتھ ساتھ چلتا ہے عمر بھر کی قسمت کب اتنا تو ٹھہر جاتا جتنا ایک مفلس کے گھر چراغ ...

    مزید پڑھیے

    اس کی یاد اور درد کی سوغات میرے ساتھ تھی

    اس کی یاد اور درد کی سوغات میرے ساتھ تھی اس سے بڑھ کر ایک تنہا رات میرے ساتھ تھی مجھ کو تنہائی میں بھی احساس تنہائی نہ تھا ہر گلی میں گردش حالات میرے ساتھ تھی رفتہ رفتہ بند کلیوں کے بھی لب کھلنے لگے آب صبر و حدت اثبات میرے ساتھ تھی بند کھڑکی پر بھی خالدؔ ایک دن پہرے لگے ایسی بھی ...

    مزید پڑھیے