گرد ہے زر ہے سیم ہے ذرہ
گرد ہے زر ہے سیم ہے ذرہ شکل میں فرق میم ہے ذرہ یوں تو ریزہ ہے جز ہے شمع ہے کل میں لیکن جسیم ہے ذرہ مہر کی روشنی میں روزن سے دیکھو کتنا عظیم ہے ذرہ کہیں یہ شمس ہے کہیں یہ قمر جس جگہ ہے عظیم ہے ذرہ منقسم ہونے سے ہے جو معذور یہ وہ در یتیم ہے ذرہ پوچھئے حریت پسندوں سے صبح نو کی نسیم ...