ہر اک ہزار میں بس پانچ سات ہیں ہم لوگ
ہر اک ہزار میں بس پانچ سات ہیں ہم لوگ نصاب عشق پہ واجب زکوٰۃ ہیں ہم لوگ دباؤ میں بھی جماعت کبھی نہیں بدلی شروع دن سے محبت کے ساتھ ہیں ہم لوگ جو سیکھنی ہو زبان سکوت بسم اللہ خموشیوں کی مکمل لغات ہیں ہم لوگ کہانیوں کے وہ کردار جو لکھے نہ گئے خبر سے حذف شدہ واقعات ہیں ہم لوگ یہ ...