غم محبت میں دل کے داغوں سے روکش لالہ زار ہوں میں
غم محبت میں دل کے داغوں سے روکش لالہ زار ہوں میں فضا بہاریں ہے جس کے جلووں سے وہ حریف بہار ہوں میں کھٹک رہا ہوں ہر اک کی نظروں میں بچ کے چلتی ہے مجھ سے دنیا زہے گراں باریٔ محبت کہ دوش ہستی پہ بار ہوں میں کہاں ہے تو وعدۂ وفا کر کے او مرے بھول جانے والے مجھے بچا لے کہ پائمال قیامت ...