Syed Mohammad Ashraf

سید محمد اشرف

اہم ترین جدید افسانہ نگاروں میں شامل۔ماضی سے وابستہ تہذیبی تناظر میں نئے انداز کی کہانیاں لکھنے کے لیے معروف۔ اردو میں پہلی بار جانوروں اور غیر جاندار اشیا کومرکزی کرداروں کے طور پر اخذ کیا۔

One of the most prominent fiction writers known for his stories drawing upon the cultural heritage of the past. Also the first one to make animals and non-living things the central metaphors in his stories.

سید محمد اشرف کی رباعی

    آخری بن باس

    کانس کی جھاڑیوں کے درمیان کچے دگڑے پر یکے نے موڑ کاٹا، کالی ندی کے پل کو پارکیا اور پھر چار کوس کا راستہ اتنی تیزی سے پورا کیا کہ یکے میں بیٹھی اکلوتی سواری۔۔۔ بوڑھے سادھو جیسے آدمی کے ماتھے پر درد کی لکیریں اور گہری پڑگئیں۔ اب سامنے میدان کی سب سے بڑی ندی تھی۔ یہاں سے وہاں تک ...

    مزید پڑھیے

    قدیم معبدوں کا محافظ

    (نذر نیر مسعود) پرانی عبادت گاہوں میں جانا، ان کے درودیوار کو دیرتک دیکھتے رہنا اور ان کے اندرونی نیم تاریک نم حصوں میں پہنچ کر سونگھ سونگھ کر پرانے پن کومحسوس کرنا میرا بچپن کا مشغلہ ہے۔ ایسا میں جب کرتا ہوں جب غروب کا وقت ہوتا ہے اوراندھیرے کی پوشاک پہن کر درخت چپ چاپ کھڑے ہو ...

    مزید پڑھیے

    لگڑ بگھا رویا

    لگڑ بگھا

    پولیس کپتان سے لکڑبگھا زندہ پکڑلانے کے اس کارنامے پرشاباشی اورانعام لینا ہے۔ اس خواہش کے نشے میں وہ ہجوم ایسا بے حواس ہوا کہ یہ بھی نہیں سوچا کہ ان کا بنگلہ آبادی سے پرے جنگل کے راستے میں ہے اور جنگل دیکھ کر اس کی وحشت بھڑک بھی سکتی ہے۔ اور یہی ہوا۔۔۔

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2