Syed Mohammad Ashraf

سید محمد اشرف

اہم ترین جدید افسانہ نگاروں میں شامل۔ماضی سے وابستہ تہذیبی تناظر میں نئے انداز کی کہانیاں لکھنے کے لیے معروف۔ اردو میں پہلی بار جانوروں اور غیر جاندار اشیا کومرکزی کرداروں کے طور پر اخذ کیا۔

One of the most prominent fiction writers known for his stories drawing upon the cultural heritage of the past. Also the first one to make animals and non-living things the central metaphors in his stories.

سید محمد اشرف کے تمام مواد

13 افسانہ (Story)

    لکڑبگھا ہنسا

    کھڑکی کے نیم تاریک شیشوں کے پرے بچی کھچی رات تیزاور سردہواؤں کے ساتھ بہتی رہی، کمرے کےاندربہت حبس تھا اور نیلے بلب کی مدھم روشنی بہت ہیبت ناک اورپراسرارمحسوس ہورہی تھی۔ منو بھیا کے علاوہ سب لوگ اپنے اپنے بستروں پر پڑے جاگ رہے تھے۔ سب کومعلوم تھا کہ منوبھیا کے علاوہ سب لوگ جاگ ...

    مزید پڑھیے

    قربانی کا جانور

    ظفر بھونچکا بیٹھا تھا۔ عائشہ نے سویوں کا پیالہ ہاتھ میں دیتے ہوئے پوچھا، ’’پھر کیا کہا میڈم نے؟‘‘ ’’کہا کہ لڑکا ۱۴-۱۳سال کا ہو۔ کسی اچھے گھرکاہو، گھریلو کام کاج کا تھوڑا بہت تجربہ ہو۔ آنکھ نہ ملاتا ہو۔ صاف ستھرا رہتا ہو، تنخواہ زیادہ نہ مانگے۔ ناغہ نہ کرے۔ مہینے پیچھے ...

    مزید پڑھیے

    لکڑبگھا چپ ہو گیا

    اسٹیشن سے گاڑی نکلے ابھی ذرا ہی دیر ہوئی تھی کہ سیکڑوں فولادی قینچیوں پہ چلتی ریل گاڑی نے سیٹی بجائی۔ انجن سے گارڈ کے ڈبے تک تمام ڈبوں کے بریک چرچرائے اور شروع ہوتی برساتی رات تلے روشن اور نیم روشن کوپے چپ چاپ کھڑے ہوگئے۔ ریل کے شور میں دبی مسافروں کی آوازیں بلند اور واضح ہو گئی ...

    مزید پڑھیے

    آدمی

    کھڑکی کے نیچے انہیں گزرتا ہوا دیکھتا رہا۔ پھر یکایک کھڑکی زور سے بندکی۔ مڑکر پنکھے کا بٹن آن کیا۔ پھرپنکھے کا بٹن آف کیا۔ میز کے پاس کرسی پہ ٹک کردھیمے سے بولا، ’’آج توکل سے بھی زیادہ ہیں۔ روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔‘‘ سرفرازنے ہتھیلیوں پرسے سر اٹھایا اور انوار کو دیکھا۔ ...

    مزید پڑھیے

    اندھا اونٹ

    (محمد عمر میمن کے نام) بورخیس پر محمد عمر میمن کے کام سے اہل نظر واقف ہیں۔ اس کہانی کا مرکزی خیال بورخیس کی کہانی کے ایک منظر سے مستعار ہے۔ سامان رکھ کر میں نے کھانا بھی نہیں کھایا۔ اس سے ملنا ضروری ہے۔ میں خاموشی کے ساتھ گھر سے باہر آگیا۔ باہر پوس کی رات تھی اور کہرا اور قصبوں ...

    مزید پڑھیے

تمام