بھولی بھالی چڑیا
اے پیاری پیاری چڑیا صورت مجھے دکھا جا بھولی سی تیری صورت دل میں بسی ہے مورت ننھی سی چونچ تیری کیسی بھلی ہے لگتی اک راگ تو سنا جا اے بھولی بھالی چڑیا شاخوں پہ بیٹھی بیٹھی آنند سے چہکتی کس کو ہے یاد کرتی دم کس کا تو ہے بھرتی دنیا کے نیک و بد سے کینے سے اور حسد سے تجھ کو نہیں خبر کیا اے ...