Siddiq Alam

صدیق عالم

جدید اردو افسانہ نگاروں میں ممتاز۔ بے پناہ تخلیقی وفور اور گہرے وجودی تجربے کی کہانیاں لکھنے کے لیے مشہور۔

Well-known as a modern fiction writer with remarkable creative energy and keen insight into existential issues.

صدیق عالم کی رباعی

    اچھا خاصا چیروا

    'We must take him back now. Before the spirits of the forest start to smell him, 'she said o Ben okri o The Famished Road جاڑے کی ایک صبح ایک قبائلی اپنے سور کے ساتھ پہاڑ سے اُترتا دکھائی دیا۔ وہ اسے بیچنے کے لئے جس قصہ کی طرف جارہا تھا، وہاں عیسائی آباد تھے۔ مشن اسپتال کے باہر جس کی بنیادپر یہ قصبہ بسا ہوا تھا اس نے سور کی تھوتھنی ...

    مزید پڑھیے

    بَین

    (جنگل کے اندر ساگوان کے ایک پیڑ کے نیچے بیٹھی وہ لڑکی ایک سوکھی ٹہنی سے زمین پر لکیر یں کھینچ رہی تھی۔ لکیروں کو بناتے وقت اس کی ٹہنی بار بار ٹوٹ جاتی اور وہ بچی ہوئی ٹہنی سے دوبارا کام شروع کر دیتی ۔وہ جو لکیریں کھینچ رہی تھیں وہ اتنی بے تکی بھی نہ تھیں ۔ بہت جلد انھوں نے ایک بڑی ...

    مزید پڑھیے

    رودِ خنزیر

    میں ان دنوں گودی کے علاقے میں سامان اٹھانے کا کام کیاکرتا۔شام کی طرف،جب میرے پاس کرنے کو کچھ نہ ہوتا، میں اپنے وقت کو دو حصوں میں بانٹ لیتا۔ سورج ڈوبنے سے قبل میں لوہے کے پْل پر بیٹھا لوگوں کے جوتے پالش کیا کرتا ۔ جب میرے پاس پالش کرنے کے لئے نہ ہوتا میں نیچے کھال میں کشتیوں کو ...

    مزید پڑھیے

    کبھی دو پیر فرتوت

    Sleeping as quiet as death, side by wrinkled side, toothless salt and brown, like two old kippers in a box. Dylan Thomas : Under Milk Wood بہت عرصہ نہیں گزرا کہ کلکتہ کے ایک پبلک پارک میں دو پنشن یافتہ بوڑھوں کی اتفاقیہ ملاقات ہوگئی۔ چھ برس پہلے دو مختلف تاریخوں میں دونوں سرکاری نوکری سے سبکدوش ہوے تھے اور تب سے تاریخ ان دونوں کو اس دن ...

    مزید پڑھیے

    لال چیونٹیاں

    ’’ ایسا نہیں ہے کہ خدا کی ذات میں میرا یقین نہیں ہے۔ میں تو صرف بہت ہی احترام کے ساتھ ان کا دیا ہوا ٹکٹ انھیں واپس لوٹا رہا ہوں۔‘‘ آئیوان کارامازوو (دوستوئفسکی کے ناول کا ایک کرادار) محرابوں والا دقیانوسی پل سنسان پڑا تھا۔ اس پر آخری ٹرین کو گذرے آدھا گھنٹہ سے زیادہ ہو چکا ...

    مزید پڑھیے

    ڈھاک بن

    جھرنا ہیمبرم کی آنکھوں میں سیلن بہت آسانی سے اترتی تھی۔ اتنی آسانی سے کہ صبح نیند سے جاگ کر دونوں پپوٹوں کو الگ کرنے کے لیے اسے انگلیوں کا اچھا خاصا زور لگانا پڑتا۔ آج تو اس کی داہنی آنکھ آدھی ہی کھل پائی تھی اور اسی حالت میں وہ اِدھر اْدھر گھوم رہی تھی، صبح کے کام کاج کررہی تھی، ...

    مزید پڑھیے

    دروازہ

    وہ میرے بہت ہی برے دن تھے۔ میری پانچ برس کی نوکری چلی گئی تھی اور مجھے پورا یقین تھا کہ آئندہ کئی ماہ تک مجھے کوئی نوکری نہیں ملنے والی، بلکہ اب شاید ہی کوئی ڈھنگ کی نوکری مجھے ملے۔میرے پاس ایک برائے نام پیشہ ورانہ تعلیم تھی جس کے دعوےٰ دار دن بدن بڑھتے جا رہے تھے۔ اور ہنر کے نام ...

    مزید پڑھیے

    ٹرمینس لین

    (۱) اس ٹرمینس لین میں ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ خوش آمدید! اب آپ آخری سانس تک ہمارے مہمان ہوں گے۔ ایک خاص مہمان جسے ہم دھیرے دھیرے اس کے آخری لمحے کے لئے تیار کریں گے۔ اگر آپ واپس جانا چاہیں تو اس کی آپ کو اجازت ہے۔ صرف میں اتنا بتا دوں زندگی کے اس آخری نہج سے آج تک کسی نے واپس جانے ...

    مزید پڑھیے

    نادر سِکّوں کا بکس

    میں ایک لمبے عرصے سے اس کی تلاش میں تھا۔ میں اپنا زیادہ وقت ایک گھاٹ سے دوسرے گھاٹ تک پیدل طئے کرنے میں بتاتا۔ میرے کچھ دوست لانچ پر سوار جس کی چمنی سے دھواں نکل نکل کر ہو میں منتثر ہوتا رہتا ہمیشہ دوسرے کنارے کی طرف جا رہے ہوتے ۔ میں انھیں دور سے ہاتھ ہلا کر الوداع کہتا اور وہ ...

    مزید پڑھیے

    نل کی پیاس

    یہ چھ فیٹ کشادہ ایک گلی ہے، بالکل پختہ، جس میں داخل ہوتے ہی ایک ٹیوب ویل سے ٹکرانا پڑتا ہے جو اب کام نہیں کرتا۔یہ گلی سرخ پرچم کا ایک ناقابلِ شکست گڑھ ہے۔الیکشن کے دنوں میں یا پارٹی کی برسی کے موقعے پر یا کسی بڑے نیتا کی آمد پر اکثر اس پر ایک سرخ جھنڈا لہرا دیا جاتا ہے جو اپنی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2