شوزیب کاشر کی غزل

    اب کے برس ہوں جتنا تنہا

    اب کے برس ہوں جتنا تنہا پہلے کہاں تھا اتنا تنہا دنیا ایک سمندر جس میں میں ہوں کوئی جزیرہ تنہا زیست سفر ہے تنہائی کا آنا تنہا جانا تنہا اس کو بتاؤ جسم سے کٹ کر رہ نہیں سکتا سایہ تنہا اف یہ موج طوفان الم ہائے دل کا سفینہ تنہا جس کو چاہا جان سے بڑھ کر آخر اس نے چھوڑا تنہا گھر سے ...

    مزید پڑھیے

    بچھڑ گئے تھے کسی روز کھیل کھیل میں ہم

    بچھڑ گئے تھے کسی روز کھیل کھیل میں ہم کہ ایک ساتھ نہیں چڑھ سکے تھے ریل میں ہم ذرا سا شور بغاوت اٹھا اور اس کے بعد وزیر تخت پہ بیٹھے تھے اور جیل میں ہم پتہ چلا وہ کوئی عام پینٹنگ نہیں ہے اور اس کو بیچنے والے تھے آج سیل میں ہم جفا کی ایک ہی تیلی سے کام ہو جاتا کہ پورے بھیگے ہوئے تھے ...

    مزید پڑھیے

    نکلنے والے نہ تھے زندگی کے کھیل سے ہم

    نکلنے والے نہ تھے زندگی کے کھیل سے ہم کہ چین کھینچ کے اترے تھے خود ہی ریل سے ہم رہا نہیں بھی وہ کرتا تو مسئلہ نہیں تھا فرار یوں بھی تو ہو جاتے اس کی جیل سے ہم سخن میں شعبدہ بازی کے ہم نہیں قائل بندھے ہوئے ہیں روایات کی نکیل سے ہم جسے بھی دیکھو لبھایا ہوا ہے دنیا کا سو بچ گئے ہیں ...

    مزید پڑھیے

    بہتا ہے کوئی غم کا سمندر مرے اندر

    بہتا ہے کوئی غم کا سمندر مرے اندر چلتے ہیں تری یاد کے خنجر مرے اندر کہرام مچا رہتا ہے اکثر مرے اندر چلتی ہے ترے نام کی صرصر مرے اندر گمنام سی اک جھیل ہوں خاموش فراموش مت پھینک ارے یاد کے کنکر مرے اندر جنت سے نکالا ہوا آدم ہوں میں آدم باقی وہی لغزش کا ہے عنصر مرے اندر کہتے ہیں ...

    مزید پڑھیے

    احساس کی دیوار گرا دی ہے چلا جا

    احساس کی دیوار گرا دی ہے چلا جا جانے کے لیے یار جگہ دی ہے چلا جا اے قیس نما شخص یہاں کچھ نہیں تیرا تجھ نام کی صحرا میں منادی ہے چلا جا دنیا تو چلو غیر تھی شکوہ نہیں اس سے تو نے بھی تو اوقات دکھا دی ہے چلا جا تا کوئی بہانہ ترے پیروں سے نہ لپٹے دیوار سے تصویر ہٹا دی ہے چلا جا یک ...

    مزید پڑھیے

    صحرا میں کڑی دھوپ کا ڈر ہوتے ہوئے بھی

    صحرا میں کڑی دھوپ کا ڈر ہوتے ہوئے بھی سائے سے گریزاں ہوں شجر ہوتے ہوئے بھی ماں باپ کا منظور نظر ہوتے ہوئے بھی محروم وراثت ہوں پسر ہوتے ہوئے بھی یہ جبر مشیت ہے کی تنہائی کی عادت میں قید ہوں دیوار میں در ہوتے ہوئے بھی ہم ایسے پرندوں کی ہے اک پیڑ سے نسبت اڑ کر کہیں جاتے نہیں پر ...

    مزید پڑھیے