Shaukat Abidi

شوکت عابدی

شوکت عابدی کی نظم

    موت کا فرشتہ

    اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جوان بیٹے کی موت کس طرح واقع ہوئی سوئمنگ پول میں ڈوب جانے سے، دماغ کے سرطان سے یا تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے دیوار کے آ جانے سے اس بات سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مرنے والا زندگی سے نبرد آزما کسی شاعرہ یا شاعر کا بیٹا تھا یا راج پوت نسل کا کوئی ...

    مزید پڑھیے

    سمجھا جا سکتا ہے آسانی سے

    نہیں سمجھا جا سکتا آسانی سے کام کو، کیے بغیر راستے کو، چلے بغیر منزل کو، پہنچے بغیر نہیں سمجھا جا سکتا آسانی سے دن کو، گزارے بغیر شام کو، پکارے بغیر رات کو، ستارے بغیر نہیں سمجھا جا سکتا آسانی سے بوجھ کو، اٹھائے بغیر زخم کو، کھائے بغیر گیت کو، گائے بغیر سمجھا جا سکتا ہے آسانی ...

    مزید پڑھیے

    مشوروں سے بھری الماری

    میرے دوست، میرے خیر خواہ میرے اصلاح کی غرض سے وقتاً فوقتاً اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہتے ہیں وہ یہ کام پوری ذمہ داری سے رضاکارانہ بنیاد پر کرتے ہیں اگر میں ان کے مشوروں پر عمل شروع کر دوں تو ممکن ہے یہ لوگ مجھے مشورے دینے سے باز آ جائیں میں اپنے خیر خواہوں کے دیے ہوئے مشوروں ...

    مزید پڑھیے

    کیونکہ ہم خاص لوگ ہیں

    وقتاً فوقتاً ہماری تعریف کی جائے ہمیں شاباشی دی جائے کیونکہ ہم خاص لوگ ہیں ہمارا خدا ایک خاص دروازے سے ہمیں اپنی جنت میں داخلے کا اعزاز بخشے گا ہمارا مقابلہ عام آدمیوں سے نہ کیا جائے ہمیں مطلق اظہار رائے کی آزادی دی جائے ہمارے طرز عمل پر کوئی قدغن نہ لگائے تسلیم کیا جائے کہ ...

    مزید پڑھیے

    ایک مجرب نسخہ

    آپ کو میرا ممنون احسان ہونا چاہیئے کہ میں آپ کے لیے ایک ایسا مجرب نسخہ تجویز کر رہا ہوں جو آپ کی زندگی میں ایک خوش گوار انقلاب برپا کر سکتا ہے عین ممکن ہے میرے تجویز کردہ نسخے کو طباعتی اور برقی ذرائع ابلاغ کے ادارے اپنے خلاف ایک کاروباری سازشیں سمجھیں اور مجھ پر ہرجانے کا ...

    مزید پڑھیے