ہم ترک تعلق کا گلا بھی نہیں کرتے
ہم ترک تعلق کا گلا بھی نہیں کرتے تم اتنے خفا ہو کہ جفا بھی نہیں کرتے تم شوق سے اعلان جفا پر رہو نازاں ہم جرأت اظہار وفا بھی نہیں کرتے مانا کہ ہنسی بھی ہے ادا آپ کی لیکن اتنا کسی بیکس پہ ہنسا بھی نہیں کرتے ہم جرأت گفتار کے قائل تو ہیں لیکن ہر بات سر بزم کہا بھی نہیں کرتے ہر حال ...