چھگمانُس
کپور چند ملتانی کی ساڑھے ساتی(ستارہ زحل کی نحس چال) لگی تھی۔اس کو ایک پل چین نہیں تھا ۔ وہ کبھی بھاگ کر مدراس جاتا کبھی جے پور ۔ان دنوں کٹھمنڈو کے ایک ہوٹل میں پڑا تھا اور رات دن کبوتر کی مانند کڑھتا تھا ۔ رہ رہ کر سینے میں ہوک سی اٹھتی ۔ کبھی اپنا خواب یاد آتا ،کبھی جیوتشی کی ...