Shamoil Ahmad

شموئل احمد

ممتاز ما بعد جدید افسانہ نگاروں میں شامل۔جنسی نفسیات کی حامل کہانیاں لکھنے کے لیے مشہور، علم نجوم کے ماہر۔

شموئل احمد کے تمام مواد

24 افسانہ (Story)

    چھگمانُس

    کپور چند ملتانی کی ساڑھے ساتی(ستارہ زحل کی نحس چال) لگی تھی۔اس کو ایک پل چین نہیں تھا ۔ وہ کبھی بھاگ کر مدراس جاتا کبھی جے پور ۔ان دنوں کٹھمنڈو کے ایک ہوٹل میں پڑا تھا اور رات دن کبوتر کی مانند کڑھتا تھا ۔ رہ رہ کر سینے میں ہوک سی اٹھتی ۔ کبھی اپنا خواب یاد آتا ،کبھی جیوتشی کی ...

    مزید پڑھیے

    القمبوس کی گردن

    القمبوس پیدا ہواتواس کی گردن پر ہلکا سا سبز نشان تھا ۔نشان دوج کے چاند کی طرح باریک تھا ۔ شروع شروع میں کسی نے توجہ نہ دی کہ نشان کیسا ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ پھیلتا گیا اور جب القمبوس کی عمر پانچ سال کی ہوئی تو اس کی شکل تلوار سی ہوگئی۔ تب القمبوس کے باپ کو تجسس ہوا کہ یہ کس بات کی ...

    مزید پڑھیے

    اونٹ

    مولانا برکت اللہ وارثی کا اونٹ سرکش تھا اور سکینہ رسی بانٹتی تھی۔ مولانا نادم نہیں تھے کہ ایک نامحرم سے ان کا رشتہ اونٹ اور رسی کا ہے لیکن وہ مسجد کے امام بھی تھے اور یہ بات ان کو اکثر احساس گناہ میں مبتلا کرتی تھی۔ جاننا چاہیے کہ اونٹ کی سرکشی کہاں سے شروع ہوتی ہے۔۔۔؟ اونٹ کی سر ...

    مزید پڑھیے

    ظہار

    ’’تو میرے اوپر ایسی ہوئی جیسے میری ماں کی پیٹھ۔۔۔!‘‘ اور نجمہ زار زار روتی تھی۔۔۔ وہ بھی نادم تھا کہ ایسی بیہودہ بات منھ سے نکل گئی اور مسئلہ ظہار کا ہوگیا۔ پہلے اس نے سمجھا تھا نجمہ کو منا لے گا کہ معمولی سی تکرار ہے لیکن وہ چیخ چیخ کر روئی اور اٹھ کر ماموں کے گھرچلی گئی۔ اس ...

    مزید پڑھیے

    مر گھٹ

    اونٹ کے گھٹنے کی شکل کا وہ آدمی اب بھی وہاں موجود تھا۔ اس کے چہرے کی ہڈیاں ابھری ہوئی تھیں اور گال قبر کی طرح اندر دھنسے ہوئے تھے۔ لگتا تھا کسی نے چہرے کی جگہ ہڈیاں رکھ کر چمڑی لپیٹ دی ہو۔ آنکھیں حلقوں میں دھنسی ہوئی تھیں اور کنپٹیوں کے قریب آنکھ کے گوشے کی طرف کوّوں کے پنجوں جیسا ...

    مزید پڑھیے

تمام