سر سید کا کردار
سر سید کے اخلاق و عادات پر حالی نے حیات جاوید میں جو بسیط ’شاید ضرورت سے زیادہ بسیط‘ تبصرہ کیا ہے، اس کے بعد اس موضوع پر طویل اظہار خیال بظاہر غیر ضروری معلوم ہوتا ہے، لیکن چونکہ اس کتاب کی اشاعت کے بعد طریقے طریقے سے سرسید کے متعلق ناخوشگوار شوشے چھوڑے گئے ہیں اور بعض با اثر ...