سیمان نوید کے تمام مواد

6 غزل (Ghazal)

    دیکھتے ہیں نہ ٹھہر جاتے ہیں

    دیکھتے ہیں نہ ٹھہر جاتے ہیں لوگ رستے سے گزر جاتے ہیں کتنے دریا ہیں مگر آخر میں اک سمندر میں اتر جاتے ہیں دیکھنے کون ہمیں آتا ہے ڈھونڈنے کس کو ادھر جاتے ہیں دل کی وحشت بھی عجب وحشت ہے ساتھ رہتی ہے جدھر جاتے ہیں منزلیں گرد میں کھو جاتی ہیں راستے دھوپ سے بھر جاتے ہیں دن نکلتا ہے ...

    مزید پڑھیے

    سفر میں گرد چھٹی راستہ دکھائی دیا

    سفر میں گرد چھٹی راستہ دکھائی دیا اور اس کے بعد مجھے دوسرا دکھائی دیا زبان حرف سے محروم ہو گئی ہے مری بتاؤں کیسے مجھے اور کیا دکھائی دیا مرے ہی خواب تمنا کی لو میں جلتے رہے مرا ہی عکس سر آئینہ دکھائی دیا نکل کے آپ سے باہر دکھائی کچھ نہ دیا دکھائی کچھ نہ دیا تو خدا دکھائی ...

    مزید پڑھیے

    عجیب شام تھی جب لوٹ کر میں گھر آیا

    عجیب شام تھی جب لوٹ کر میں گھر آیا کوئی چراغ لیے منتظر نظر آیا دعا کو ہاتھ اٹھائے ہی تھے بہ وقت سحر کہ اک ستارا مرے ہاتھ پر اتر آیا تمام عمر ترے غم کی آبیاری کی تو شاخ جاں میں گل تازہ کا ثمر آیا پھر ایک شام در دل پہ دستکیں جاگیں اور ایک خواب کے ہم راہ نامہ بر آیا گلے سے لگ کے مرے ...

    مزید پڑھیے

    ہر ایک شخص کو کم ہی سمجھ میں آتا ہوں

    ہر ایک شخص کو کم ہی سمجھ میں آتا ہوں جو جانتا ہے اسی کی سمجھ میں آتا ہوں نہ آؤں تو میں سمجھ میں کبھی نہیں آتا سمجھ میں آؤں تو فوری سمجھ میں آتا ہوں تجھے جو مجھ سے شکایت ہے وہ محبت ہے اسی لیے تو میں تیری سمجھ میں آتا ہوں جو تشنہ کام نظر بھر کے دیکھتے ہیں انہیں شراب اور صراحی سمجھ ...

    مزید پڑھیے

    مرے حق میں کوئی ایسی دعا کر

    مرے حق میں کوئی ایسی دعا کر میں زندہ رہ سکوں تجھ کو بھلا کر فسردہ ہوں تجھے کھو کر کہ جیسے کوئی بچہ قلم تختی گنوا کر یہاں سورج سے خالی دن ہیں سارے کہا تو تھا تجھے روشن دیا کر بھلانے کی میں کوشش کر رہا ہوں تری تصویر کمرے میں سجا کر ہوا محروم میں شمس و قمر سے گھنا اک پیڑ آنگن میں ...

    مزید پڑھیے

تمام