جینے کی راہ
ٹیلی فون ایکسچینج کی نئی عمارت بن رہی ہے، عورتوں اور مردوں کا حجم غفیر سروں پر ٹوکریاں اٹھائے ایک دوسرے کے پیچھے چپ چاپ چلتے ہوئے آئے جا رہے ہیں، مصالحہ ملانے والی مشین کی آواز کام کی نگرانی کرنے والوں کی آوازوں اور باہر سڑک پر آتی جاتی گاڑیوں کے تیز ہارن مل کر بھی اس خاموشی کو ...