Salma Awan

سلمیٰ اعوان

معروف پاکستانی افسانہ نویس اور ناول نگار ، تانیثی لہجے کی بے باک کہانیاں لکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں ۔ متعدد سفرنامے بھی تحریر کیے۔

Noted story and novel writer from Pakistan, known for her bold take on women’s issues; also wrote travelogues.

سلمیٰ اعوان کی رباعی

    رُوپ

    سالوں بعد اسے دیکھا تھا۔ بس یوں محسوس ہوا تھا کہ گرد و غبار سے اٹا پڑا ماضی اس کی آمد کے ساتھ ہی بارش کے پانیوں سے دھُل دھُلا کر نکھری ہوئی صورت کے ساتھ جیسے سامنے آ گیا ہو۔ کوئی دوستی نہیں تھی اس سے۔ قرابتداری بھی نہیں تھی۔ محلے داری بھی نہ تھی۔ ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا ...

    مزید پڑھیے

    لونا چماری

    اب اللہ جانے کہ ان دو لفظوں کے پس منظر میں کیا بات تھی کہ اس چوڑی گلی میں ٹارنیڈو نوّے میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آیا اور اودھم مچا گیا۔ بالاں ماچھن کے ہاتھ فضا میں یوں لہراتے تھے جیسے میدان جنگ میں تلواریں۔ منہ کے زاوئیے یوں بگڑتے تھے جیسے کڑوی کسیلی دوا پینے پر مریض کے۔ وہ چوڑی ...

    مزید پڑھیے

    جال

    سلیمہ عزیز اپنی روزمرہ زندگی کے ہر چھوٹے بڑے واقعے اور حادثے کو کالی داس کی حکایتوں سے جوڑنے میں بڑی مہارت رکھتی ہے۔ پر دکھ کی بات تو یہ ہے کہ یہ کہانی جس کی وہ راوی ہے اس کی مماثلت میں اس نے ناکامی کا منہ دیکھا ہے۔ اس کا خیال ہے قدیم انسان جدید انسان سے کچھ بہتر تھا۔ تو کہانی کا ...

    مزید پڑھیے

    خبر ہونے تک

    مختصر سا خط تھا۔ چار لائنوں کا۔ ایک لائن القاب میں ضائع ہوئی تھی دوسری سلام و دعا میں اور بقیہ دو لائنوں میں اس نے اپنے پہنچنے کی تاریخ، دن، فلائٹ نمبر اور اپنا نام لکھا تھا۔ میرے اوپر دو کیفیات بیک وقت وارد ہوئی تھیں۔ بے پناہ خوشی اور بے پناہ حیرت۔ خط میری یار غار کا تھا جہاں ...

    مزید پڑھیے

    عورت اور ماں

    ماہ رخ مجید کی محبت۔ اُس کا عشق اور اُس کا جنون ایک طرح عمل تکلیس تھا۔ اس عمل میں اس کے پاس پیتل جیسی کم مایہ دھات ہی تھی جسے وہ سونا بنانے کی زبردست تگ و دو میں مہوس بن گئی تھی۔ یہ بھی نہیں کہ وہ بے خبر تھی کہ ایسا کرنے والے لوگوں کی جد و جہد اور مساعی کبھی بار آور ہوئی ہو۔ پر پھر ...

    مزید پڑھیے

    بیچ بچولن

    میرا باپ ذات کا اعوان پر پیشے کا ترکھان تھا۔ موٹی موٹی باہر کو اُبلتی ہوئی سرخ سرخ آنکھوں میں شاید ہی کبھی نرمی اور حلاوت گھلی ہوئی نظر آئی ہو۔ سدا غصہ اور تناؤ ہی موجیں مارتے دیکھا۔ پاؤں میں پھٹا پرانا جو تا، لنڈے کی خستہ حال پینٹ، بے ڈھنگی سی قمیض جس کا سفید رنگ اس کے شباب کے ...

    مزید پڑھیے

    وی آئی پی کارڈ

    کوئی اتنی زیادہ راہ و رسم نہیں تھی۔ بس ہیلو ہیلو اور سب ٹھیک ہے والی بات تھی۔ بازار کی کسی کشادہ سڑک یا گلی کوچے میں اچانک ٹکراؤ ہو جاتا تو مسکراہٹوں کا تبادلہ اور ہاتھوں کا فضا میں خیر سگالی انداز میں لہرانا ایک عام سی بات تھی۔ ایک دن جب آسمان پر گھنگھور گھٹائیں برسنے کے لئے ...

    مزید پڑھیے