Rizwanur Raza Rizwan

رضوان الرضا رضوان

رضوان الرضا رضوان کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    تمہاری یاد تمہارا خیال کافی ہے

    تمہاری یاد تمہارا خیال کافی ہے سکون دل کے لئے اور سب اضافی ہے اب اس سے ترک تعلق کے بعد کیا ملنا یہ جرم وہ ہے جو نا قابل تلافی ہے وصال یار کی حسرت نکال دی دل سے سنا ہے میں کہ یہ عشق کے منافی ہے وہ بے وفا مجھے کہتا ہے اور میں اس کو یہ مسئلہ بھی مرے بیچ اختلافی ہے بجا کہ میں ہوں ...

    مزید پڑھیے

    اسی لباس اسی پیرہن میں رہنا ہے

    اسی لباس اسی پیرہن میں رہنا ہے اسے فقط مرے شعر و سخن میں رہنا ہے تمام عمر ترا ہاتھ میرے ہاتھ میں ہو تمام عمر اسی اک جتن میں رہنا ہے وہ اہل حسن ہیں ہم سے جدا ہے بزم ان کی ہم اہل فن ہیں ہمیں اہل فن میں رہنا ہے ہے تیرا اور مرا ساتھ چند لمحوں کا پھر اس کے بعد کسے انجمن میں رہنا ہے کسے ...

    مزید پڑھیے

    زبان پہ نالہ و فریاد کے سوا کیا ہے

    زبان پہ نالہ و فریاد کے سوا کیا ہے ہمارے دل میں تری یاد کے سوا کیا ہے ادھر تو رنگ ہے مستی ہے شادمانی ہے ادھر بس اک دل ناشاد کے سوا کیا ہے جو دیکھیے تو ادھر سو جہان ہیں آباد ادھر اک عالم برباد کے سوا کیا ہے خزاں کی فکر نہ اب انتظار فصل بہار چمن میں شکوۂ صیاد کے سوا کیا ہے ہے ایک ...

    مزید پڑھیے

    محبت کا سفر ہے اور میں ہوں

    محبت کا سفر ہے اور میں ہوں وہ منظور نظر ہے اور میں ہوں پرندہ بے رخی کا اڑ رہا ہے وفا کا اک شجر ہے اور میں ہوں قفس میں لے چلا صیاد مجھ کو خیال بال و پر ہے اور میں ہوں سفر آسان کتنا ہو گیا ہے وہ میرا ہم سفر ہے اور میں ہوں وہی آنگن وہی محراب و منبر وہی دیوار و در ہے اور میں ہوں اب ان ...

    مزید پڑھیے

    تھا نگاہوں میں بسایا جانے کس تصویر کو

    تھا نگاہوں میں بسایا جانے کس تصویر کو دیکھ کر حیران ہیں اب خواب کی تعبیر کو اس نے دل کی دھڑکنیں سن کر شب تاریک میں کر لیا محسوس میرے نالۂ شب گیر کو کیسا قاتل تھا مرا شوق شہادت دیکھ کر رکھ دیا ظالم نے اپنے ہاتھ سے شمشیر کو دفعتاً خود اس کا چہرہ بھی کتابی ہو گیا میرے رخ پر پڑھ لیا ...

    مزید پڑھیے

تمام