Raziya Faseeh Ahmad

رضیہ فصیح احمد

معروف پاکستانی فکشن نویس، اپنے ناول ’آبلہ پا‘ کے لیے آدم جی ایوارڈ سے سرفراز۔

Prominent Pakstani fiction writer; received Adamji award for her novel "Aabla Paa".

رضیہ فصیح احمد کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    دل کے درد کے کم ہونے کا تنہا کچھ سامان ہوا

    دل کے درد کے کم ہونے کا تنہا کچھ سامان ہوا ہم بھی اب کے دن جی لیں گے اس کا بھی امکان ہوا ایک دیے کی لو نے سارا شہر جلا کر خاک کیا ایک ہوا کا جھونکا بن کر آندھی اور طوفان ہوا آرزوؤں کی نیچی سانس نے اس در پر دستک دی اور جنوں کا اک اک لمحہ میرے گھر مہمان ہوا وقت کا کٹنا اس سے پوچھو ...

    مزید پڑھیے

    اک صحیفہ نیا اترا ہے سنا ہے لوگو

    اک صحیفہ نیا اترا ہے سنا ہے لوگو مارنا دوست کا بھی جس میں روا ہے لوگو ہم نے جو کچھ نہ کیا اس کی سزا بھی پائی اور وہ جو بھی کرے سب ہی روا ہے لوگو ظلم کی حد ہے جہاں ختم وہاں پر وہ ہے ڈھونڈ لو اس کو یہی اس کا پتا ہے لوگو دل میں اک شعلۂ امید تھا سو سرد ہوا چاند ماتھے کا مرے کب کا بجھا ہے ...

    مزید پڑھیے

    دل تو ہے ایک مگر درد کے خانے ہیں بہت

    دل تو ہے ایک مگر درد کے خانے ہیں بہت اس لیے مجھ کو بھی رونے کے بہانے ہیں بہت اب نئے دوست بنانے کی تو ہمت ہی نہیں دل سے نزدیک ہیں جو دوست پرانے ہیں بہت دل سکوں پائے جہاں ایسے بسیرے کتنے یوں تو کہیے کہ مسافر کو ٹھکانے ہیں بہت در کبھی خواب کا کھلتا ہے عذابوں کی طرف یہ نہ کہیے کہ ...

    مزید پڑھیے

1 افسانہ (Story)

    حیرت !حیرت!

    ذکر چوریوں کا تھا۔ کراچی میں قانون کے تحفظ کے ادارے بھی چوکس ہیں۔ پولیس چوکیاں بھی چوک چوک موجود ہیں۔ چوکیدار بھی گھر گھر تعینات ہیں، پھر بھی چوری چکاری، ڈاکے کھلے عام ہو رہے ہیں۔ حیرت!!۔۔۔۔۔ مگر لوگ کہتے ہیں کہ اپنے ملک کی کسی بات پرحیران ہونا ہی نہیں چاہیے کہ یہ ملک توسراسر ...

    مزید پڑھیے