Rajendra Nath Rahbar

راجندر ناتھ رہبر

جگجیت کی گائی ہوئی اپنی نظم ’ ترے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے ، کے لئے معروف

Writer of famous Nazm' Tere khusbu mein base khat main jalata kaise' sung by Jagjit Singh.

راجندر ناتھ رہبر کی نظم

    نئی دنیا

    دل مجبور تو مجھ کو کسی ایسی جگہ لے چل جہاں محبوب محبوبہ سے آزادانہ ملتا ہو کسی کا نرم و نازک ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر نکل سکتا ہو بے کھٹکے کوئی سیر گلستاں کو نگاہوں کے جہاں پہرے نہ ہوں دل کے دھڑکنے پر جہاں چھینی نہ جاتی ہو خوشی اہل محبت کی جہاں ارماں بھرے دل خون کے آنسو نہ روتے ...

    مزید پڑھیے

    تیرے خوشبو میں بسے خط

    پیار کی آخری پونجی بھی لٹا آیا ہوں اپنی ہستی کو بھی لگتا ہے مٹا آیا ہوں عمر بھر کی جو کمائی تھی گنوا آیا ہوں تیرے خط آج میں گنگا میں بہا آیا ہوں آگ بہتے ہوئے پانی میں لگا آیا ہوں تو نے لکھا تھا جلا دوں میں تری تحریریں تو نے چاہا تھا جلا دوں میں تری تصویریں سوچ لیں میں نے مگر اور ہی ...

    مزید پڑھیے

    تمہاری یاد

    رات کے سرمئی اندھیروں میں سانس لیتے ہوئے سویروں میں آب جو کے حسیں کناروں پر خواب آلود رہ گزاروں پر گلستانوں کی سیر گاہوں میں زندگی کی حسین راہوں میں مئے رنگیں کا جام اٹھاتے وقت رنج و غم کی ہنسی اڑاتے وقت شادمانی میں غم کے طوفاں میں رونق شہر میں بیاباں میں رقص کرتی ہوئی ...

    مزید پڑھیے

    آ جانا

    فضا میں درد آگیں گیت لہرائے تو آ جانا سکوت شب میں کوئی آہ تھرائے تو آ جانا جہاں کا ذرہ ذرہ یاس برسائے تو آ جانا در و دیوار پر اندوہ چھا جائے تو آ جانا سمجھ لینا کوئی رو رو کے تجھ کو یاد کرتا ہے سمجھ لینا کوئی غم کا جہاں آباد کرتا ہے کوئی تقدیر کا مارا ہوا فریاد کرتا ہے تری آنکھوں ...

    مزید پڑھیے