Rajendera Krishan

راجیندر کرشن

فلم نغمہ نگار

Poet & film lyricist.

راجیندر کرشن کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    کسے معلوم تھا اک دن محبت بے زباں ہوگی

    کسے معلوم تھا اک دن محبت بے زباں ہوگی وہ ظالم آسماں جانے مری دنیا کہاں ہوگی کبھی اک خواب دیکھا تھا مرے پہلو میں تم ہوگی کہانی پیار کی آنکھوں ہی آنکھوں میں بیاں ہوگی لہو دل کا مری آنکھوں کا پانی بن کے کہتا ہے نہ ہم ہوں گے نہ تم ہوگے ہماری داستاں ہوگی

    مزید پڑھیے

    جب جب تمہیں بھلایا تم اور یاد آئے

    جب جب تمہیں بھلایا تم اور یاد آئے جاتے نہیں ہیں دل سے اب تک تمہارے سائے تم سے بچھڑ کے ہم نے دل کو بہت سنبھالا گلشن میں یہ نہ بہلا صحرا میں بھی ستائے مرنے کی آرزو میں ہم جی رہے ہیں ایسے جیسے کہ لاش اپنی خود ہی کوئی اٹھائے

    مزید پڑھیے

    کل چمن تھا آج اک صحرا ہوا

    کل چمن تھا آج اک صحرا ہوا دیکھتے ہی دیکھتے یہ کیا ہوا مجھ کو بربادی کا کوئی غم نہیں غم ہے بربادی کا کیوں چرچا ہوا اک چھوٹا سا تھا میرا آشیاں آج تنکے سے الگ تنکا ہوا سوچتا ہوں اپنے گھر کو دیکھ کر ہو نہ ہو یہ ہے میرا دیکھا ہوا دیکھنے والوں نے دیکھا ہے دھواں کس نے دیکھا دل مرا ...

    مزید پڑھیے

    مری داستاں مجھے ہی مرا دل سنا کے روئے

    مری داستاں مجھے ہی مرا دل سنا کے روئے کبھی رو کے مسکرائے کبھی مسکرا کے روئے ملے غم سے اپنے فرصت تو میں حال پوچھوں ان کا شب غم سے کوئی کہہ دے کہیں اور جا کے روئے ہمیں واسطہ تڑپ سے ہمیں کام آنسوؤں سے تجھے یاد کر کے روئے یا تجھے بھلا کے روئے وہ جو آزما رہے تھے مری بے قراریوں کو مرے ...

    مزید پڑھیے

    نہ جھٹکو زلف سے پانی یہ موتی ٹوٹ جائیں گے

    نہ جھٹکو زلف سے پانی یہ موتی ٹوٹ جائیں گے تمہارا کچھ نہ بگڑے گا مگر دل ٹوٹ جائیں گے یہ بھیگی رات یہ بھیگا بدن یہ حسن کا عالم یہ سب انداز مل کر دو جہاں کو لوٹ جائیں گے یہ نازک لب ہیں یا آپس میں دو لپٹی ہوئی کلیاں ذرا ان کو الگ کر دو ترنم پھوٹ جائیں گے ہماری جان لے لے گا یہ نیچی ...

    مزید پڑھیے

تمام