راحیل فاروق کے تمام مواد

16 غزل (Ghazal)

    دل کے افسانے کو افسانہ سمجھنے والے

    دل کے افسانے کو افسانہ سمجھنے والے خوب سمجھے مجھے دیوانہ سمجھنے والے دیکھ کر بھی نہ کبھی جان سکے حسن کا راز عشق کو علم سے بیگانہ سمجھنے والے آ تجھے ضبط کے اسراف سے آگاہ کروں آہ کو درد کا پیمانہ سمجھنے والے شیخ جاگیر سمجھتا ہے خدائی کو بھی ہم خدا کو بھی کسی کا نہ سمجھنے ...

    مزید پڑھیے

    چھن گئے خود سے تمہارے ہو گئے

    چھن گئے خود سے تمہارے ہو گئے تم پہ عاشق دل کے مارے ہو گئے کچھ دن آوارہ پھرے سیارہ وار رہ گئے تم پر ستارے ہو گئے تجھ پہ قرباں اے جمال عہد سوز جس کے بیاہے بھی کنوارے ہو گئے کیا اسی کو کہتے ہیں ربط دلی چور دل کے جاں سے پیارے ہو گئے ہم تھے تیرے خاکساروں میں شمار حاسدوں میں چاند تارے ...

    مزید پڑھیے

    آپ سلطان ہوا کیجے گدا ہم بھی نہیں

    آپ سلطان ہوا کیجے گدا ہم بھی نہیں اس قدر تو گئے گزرے بخدا ہم بھی نہیں اب انا کو کرے سجدہ تو محبت ہی کرے جبہہ سا آپ نہیں ناصیہ سا ہم بھی نہیں جائیے جائیے مت دیکھیے مڑ کر پیچھے ایسے شوقین جفا خار وفا ہم بھی نہیں چارۂ سرکشئ دل کریں اللہ اللہ وہ خدا بندہ نواز آپ تو کیا ہم بھی ...

    مزید پڑھیے

    کیا ہی تپتا ہے سلگتا ہے دھواں دیتا ہے

    کیا ہی تپتا ہے سلگتا ہے دھواں دیتا ہے ہجر کی شام تو دل باندھ سماں دیتا ہے کون کمبخت نہ چاہے گا نکلنا لیکن اتنی مہلت ہی ترا دام کہاں دیتا ہے قول تو ایک بھی پورا نہ ہوا اب دیکھوں کیا دلیل اس کی مرا شعلہ بیاں دیتا ہے طبع نازک پہ گزرتا ہے گراں تو گزرے زیب وحشی کو یہی طرز فغاں دیتا ...

    مزید پڑھیے

    تبر و تیشہ و تاثیر کہاں سے لائیں

    تبر و تیشہ و تاثیر کہاں سے لائیں عشق فرمائیں جوئے شیر کہاں سے لائیں خواب ہی خواب ہیں تعبیر کہاں سے لائیں لائیں پر خوبیٔ تقدیر کہاں سے لائیں مرہم‌ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 نظم (Nazm)

    غم

    رات ویران ہے بہت ویران آسماں لاش ہے جلی ہوئی لاش جس کے سینے پہ چیونٹیوں کی طرح ایک انبوہ ہے ستاروں کا رزق چنتے ہیں اور کھاتے ہیں خامشی سے گزرتے جاتے ہیں ہائے یہ رات ہائے ہائے یہ رات کب بسر ہوگی کیسے گزرے گی کوئی دیکھے مری نظر سے اسے کوئی چارہ مجھے بتائے مرا کچھ علاج اس نظر کا کوئی ...

    مزید پڑھیے

    کون زنجیر توڑ سکتا ہے

    کون زنجیر توڑ سکتا ہے کس میں ہمت ہے تم سے لڑنے کی کس میں جرأت ہے سر اٹھانے کی کون باغی تمہاری ذات سے ہو کس ستم گر کو جان پیاری نہیں جان ہے تو جہان ہے پیارے لوگ زندہ رہیں گے لالچ میں کہ کسی روز وقت آئے گا ایک لشکر مسرتوں کا لیے اور تہ تیغ کر کے رکھ دے گا غم کی فوجوں کو قہر کے دل کو اور ...

    مزید پڑھیے

    کس کے شعروں میں کس کی باتیں ہیں

    میری لکھنے میں عمر گزری ہے تیری پڑھنے کی عمر ہے لڑکی تیری سوچوں کی سب خبر ہے مجھے مجھ پہ یہ وقت آ کے بیت چکا میں بھی خود سے سوال کرتا تھا کس کی غزلوں میں کس کے جلوے ہیں کس کا چہرہ ہے کس کی نظموں میں کون روتا ہے کس کے لہجے میں کس کے شعروں میں کس کی باتیں ہیں پھر جوابات مل گئے مجھ کو اب ...

    مزید پڑھیے