گوری ہو گوری
چوماسہ کی اندھیاری رات تھی۔ بھیگی بھیگی ٹھنڈی ہوا چلتی تھی۔ جھینگروں نے جھنکار مچارکھی تھی۔ مینڈک بول رہے تھے۔ ٹر، ٹر، ٹر، پیپل کے سوکھے ڈگالے پر الو کہتاتھا۔ ہک ہو۔ ہک ہو۔ بسنتی نے کروٹ لی۔ پھر منہ پر تھپڑ مارا۔ بولی، ’’ہائے رے۔ ارے رام کیسے ڈانس لاگیں۔‘‘ پیپل پر الو ...