Rafiq Husain

رفیق حسین

رفیق حسین کے تمام مواد

4 افسانہ (Story)

    گوری ہو گوری

    چوماسہ کی اندھیاری رات تھی۔ بھیگی بھیگی ٹھنڈی ہوا چلتی تھی۔ جھینگروں نے جھنکار مچارکھی تھی۔ مینڈک بول رہے تھے۔ ٹر، ٹر، ٹر، پیپل کے سوکھے ڈگالے پر الو کہتاتھا۔ ہک ہو۔ ہک ہو۔ بسنتی نے کروٹ لی۔ پھر منہ پر تھپڑ مارا۔ بولی، ’’ہائے رے۔ ارے رام کیسے ڈانس لاگیں۔‘‘ پیپل پر الو ...

    مزید پڑھیے

    کلوا

    منہ پر پسینہ، گالوں پر سرخی، کوٹ کے بٹن کھلے ہوئے۔ قمیض کے دامن اور ہاتھ پر روشنائی کے دھبّے، ازار بند پیروں تک لٹکا ہوا، ایک بغل میں کالا بستہ اور دوسری بغل میں کالا کتّے کا پِلاّ، منّن گھر میں داخل ہوا۔ اماں نے چیخ ماری، ’’اے ہے میں مر گئی۔‘‘ سنگرمشین نے گنگنانا بند کر دیا۔ ...

    مزید پڑھیے

    بے زبان

    پانچ سو روپے کے انعام کا اعلان سن کر باری باری سب ہی نے کوشش کی۔ ہندوستانی چابک سوار، کابلی پٹھان، توپ خانے کے گورے اور سپاہی ایک کے بعد ایک کتنے ہی گھوڑی پر سوار ہونے کے واسطے سرکس کے دائرے میں داخل ہوئے اور طرح طرح سے کوششیں کیں، لیکن گھوڑی پر سوار ہونا تو درکنار اس کی راس تک ...

    مزید پڑھیے

    کفارہ

    ریل سے اتر کر اگر شاہ گڈھ اسٹیشن سے ٹھیک شمال کی طرف روانہ ہو تو پانچ گاؤں چھوڑ کر اخیر گاؤں سکھ داس پور آتا ہے۔ اس کے بعد دو میل سے بھی زیادہ چوڑے میدان کو پار کرکے نگاہیں ایک سبزی مائل سیاہ دیوار پر رکتی ہیں۔ جو کہ دائیں ہاتھ پر ساردا نہر کی اونچی پٹری سے شروع ہو کر دائیں طرف ...

    مزید پڑھیے