Qazi Hasan Raza

قاضی حسن رضا

  • 1935

قاضی حسن رضا کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    نفرت کے ساتھ پیار کی میٹھی ترنگ ہے

    نفرت کے ساتھ پیار کی میٹھی ترنگ ہے مانجھا ہے کاٹ دار رنگیلی پتنگ ہے سورج کی اک کرن کو ترستا ہے لفظ لفظ میری غزل کے چہرے پہ راتوں کا رنگ ہے ذرے کی آب و تاب کا پیچیدہ کاروبار جس کی جھلک کو دیکھ کے سورج بھی تنگ ہے میرے خلوص کے لئے اس میں جگہ کہاں دل اس کا قبر کی طرح تاریک و تنگ ...

    مزید پڑھیے

    جھوٹ کی مقدار کم ہے اور سچائی بہت

    جھوٹ کی مقدار کم ہے اور سچائی بہت صاف گوئی سے ہوئی ہے میری رسوائی بہت اپنی کم گوئی سے قد آور تو چھوٹے بن گئے بڑھ گئی لفاظ بونوں کی اب اونچائی بہت بے نیازانہ میں اپنی جستجو میں گم رہا یاد ان کی میرے دل میں آ کے شرمائی بہت تیرہ بختی نے اسیری میں نبھایا میرا ساتھ روزن زنداں سے یوں ...

    مزید پڑھیے

    مناسب نہیں آسرا مانگنا

    مناسب نہیں آسرا مانگنا دعا مانگنا بھی تو کیا مانگنا اگر آندھیوں سے ملاقات ہو ہمارے لیے بھی ہوا مانگنا کناروں کی امید گرداب سے کناروں سے موج بلا مانگنا تذبذب کے عالم میں سوچا کیے دعا مانگنا یا دوا مانگنا جہاں بٹ رہی ہو خوشی تول کر وہاں درد بے انتہا مانگنا عجب راستے کے مسافر ...

    مزید پڑھیے

    وہ بند مٹھیوں کو مری کھولنے نہ دے

    وہ بند مٹھیوں کو مری کھولنے نہ دے غیرت مگر زباں سے مجھے بولنے نہ دے چاروں طرف سے مجھ کو بلاتا ہے آسماں لیکن کشش زمین کی پر تولنے نہ دے وہ مسکرا رہا ہے کنول بن کے فکر میں کیچڑ میں اپنا جسم مجھے گھولنے نہ دے دیوار شب کو توڑ کے در آئی روشنی خواب گراں کہ آنکھ ادھر کھولنے نہ دے روکے ...

    مزید پڑھیے

    شکاری نے رکھا ٹھکانہ بلند

    شکاری نے رکھا ٹھکانہ بلند ہدف پست قامت نشانہ بلند یہاں ظلم کی ہیں کمندیں دراز کہاں تک کریں آشیانہ بلند ترے سامنے سر بہ سجدہ ہیں لوگ مرا نام ہے غائبانہ بلند سمجھ لیجئے تلخ گزرا ہے دن اگر ہے نوائے شبانہ بلند مجھے بولنے کی اجازت نہیں مری ذات نیچی زمانہ بلند بڑی تیز رفتار ہے ...

    مزید پڑھیے