Qazi Abdus Sattar

قاضی عبد الستار

ممتاز افسانہ نگار اور ناول نویس، معروف تاریخی شخصیات کی زندگی اور ان کے عہد کو بنیاد بنا کر متعدد ناول تحریر کیےجن میں غالب ، داراشکوہ، حضرت جان، خالد بن ولید اور صلاح الدین ایوبی اہم ہیں۔

A prominent short story writer and novelist known especially for historical fiction and others on personalities like Ghalib, Dara Shikoh, Hazrat Jaan, Khalid bin Waleed, and Salahuddin Ayyubi.

قاضی عبد الستار کے تمام مواد

14 افسانہ (Story)

    مجو بھیا

    پنڈت آنند سہائے تعلقدار ککراواں کے مرتے ہی شیخ سرور علی نے مختاری کے چونچلوں کو سلام کیا اور کمر کھول دی۔ رئیس پنڈت درگا سہائے نے جھوٹ موٹ کی بھی کی لیکن شیخ جی (وہ ککراواں میں اسی نام سے بجتے تھے) اپنے ٹانگن پر سوار ہوکر مان پور آہی گیے۔ شروع شروع میں شیخ کو مان پور میں ایسا لگا ...

    مزید پڑھیے

    آنکھیں

    طاؤس کی غمناک موسیقی چند لمحوں کے بعد رک جاتی ہے۔ ’’سبحان اللہ۔۔۔ جہاں پناہ۔۔۔ سبحان اللہ۔‘‘ ’’بیگم‘‘ (بھاری اور رنجورآواز میں ) ’’جہاں پناہ۔۔۔ اگر ہندوستان کے شہنشاہ نہ ہوتے تو ایک عظیم مصنف، عظیم شاعر، عظیم مصور اور عظیم موسیقار ہوتے۔‘‘ ’’یہ تعریف ہے یا ...

    مزید پڑھیے

    ماڈل ٹاؤن

    کانٹے دار تاروں کی گھنی باڑھ دیکھ کر راستہ بھول جانے کااحساس ہوا۔ اس نے مڑ کر دیکھا ’’ڈی بلاک‘‘ کی یکساں یک رنگ چہار منزلہ عمارتوں کاجنگل کھڑا تھا۔ دروازوں دریچوں اور بالکنیوں میں کھڑے ہوئے بچے دور سے رنگ برنگ پھولوں کے گچھوں کے مانند نظر آرہے تھے۔ وہ آدھی عمارت کاچکر کاٹ کر ...

    مزید پڑھیے

    نومی

    وہ عجیب تھی۔ جسم دیکھیے تو ایک لڑکی سی معلوم ہوتی، چہرے پر نظر ڈالیے تو بالکل بچی سی دکھائی دیتی اور اگر آنکھوں میں اترجائیے تو ساری سموچی عورت انگڑائیاں لیتی ملتی۔ وہ سرخ اونچا سا فراک اور سیاہ سلیکس پہنے جگمگارہی تھی اور سیاہ گھنگھرالے بالوں کو جھٹک جھٹک کر ’’جیپ‘‘ میں ...

    مزید پڑھیے

    رضو باجی

    سیتاپور میں تحصیل سدھولی اپنی جھیلوں اور شکاریوں کے لئے مشہور تھی۔ اب جھیلوں میں دھان بویا جاتا ہے۔ بندوقیں بیچ کر چکیّاں لگائی گئی ہیں، اور لائسنس پر ملے ہوئے کارتوس ’’بلیک‘‘ کر کے شیروانیاں بنائی جاتی ہیں۔ یہاں چھوٹے چھوٹے قصبوں کا زنجیرا پھیلا ہوا تھا، جن میں شیوخ آباد ...

    مزید پڑھیے

تمام