پرمود شرما اثر کی غزل

    میں جو تجھ سے ملا نہیں ہوتا

    میں جو تجھ سے ملا نہیں ہوتا یہ مرا مرتبہ نہیں ہوتا جو مقدر میں تھا ملا تجھ کو سب کو سب کچھ عطا نہیں ہوتا چھین مت حق تو اپنے چھوٹوں کا آدمی یوں بڑا نہیں ہوتا لوگ یوں تو گلے لگاتے ہیں پیار دل میں ذرا نہیں ہوتا ساتھ دیتا جو تو سفر پھر یہ اتنا مشکل بھرا نہیں ہوتا حال پڑھ لیتا ماں ...

    مزید پڑھیے

    زخم دل تجھ سے میں چھپاؤں کیا

    زخم دل تجھ سے میں چھپاؤں کیا درد سہہ کر بھی مسکراؤں کیا ہو اجازت تو تیری محفل میں اپنی قسمت کو آزماؤں کیا کیوں اشاروں میں کہہ رہا ہے تو صاف کہہ دے کہ بھول جاؤں کیا یوں تو یہ دور ہے لطیفوں کا تم کہو تو غزل سناؤں کیا عیش و عشرت کے واسطے اے دل داؤ ایمان کا لگاؤں کیا سب کا کردار جو ...

    مزید پڑھیے

    جنوں آزمانا پڑا زندگی میں

    جنوں آزمانا پڑا زندگی میں سبھی کچھ نبھانا پڑا زندگی میں سہی جس پہ بیٹھے نہ سر تال میرے وہ نغمہ بھی گانا پڑا زندگی میں نہ دستار جائے اسی ضد میں ہم کو بہت کچھ گنوانا پڑا زندگی میں جو بے کار باتوں پہ روٹھے تھے ہم سے انہیں بھی منانا پڑا زندگی میں ملے ہم کو کچھ لوگ ایسے بھی جن ...

    مزید پڑھیے

    چھپا کر اپنی کرتوتیں ہنر کی بات کرتے ہیں

    چھپا کر اپنی کرتوتیں ہنر کی بات کرتے ہیں شجر کو کاٹنے والے ثمر کی بات کرتے ہیں جلے ہیں جو نشیمن راکھ پر ان کی کھڑے ہو کر جنہوں نے پھونک ڈالے گھر وہ گھر کی بات کرتے ہیں عناصر جس کے تھے مہر و وفا شفقت ادب غیرت انہیں جو بھول بیٹھا اس بشر کی بات کرتے ہیں گھرے ہیں مدتوں سے جو ...

    مزید پڑھیے

    ہمیں تقسیم کرنے کا ہنر ان پر نرالا ہے

    ہمیں تقسیم کرنے کا ہنر ان پر نرالا ہے مگر ان کو ہرانے کا ارادہ ہم نے پالا ہے زمانے بھر کے رنج و غم کبھی مجھ کو دئے اس نے کبھی جب لڑکھڑایا تو مجھے بڑھ کر سنبھالا ہے مکھوٹے وہ سدا جھوٹے لگا کر ہم سے ہے ملتا بہت شاطر پڑوسی ہے جنم سے دیکھا بھالا ہے کیا جو بزم میں ذکر وفا ان کی تو وہ ...

    مزید پڑھیے

    نہیں مٹتیں تری یادیں ندی میں خط بہانے سے

    نہیں مٹتیں تری یادیں ندی میں خط بہانے سے یہ اکثر لوٹ آتی ہیں کسی دل کش بہانے سے بھلا پایا نہیں میں دور ماضی کے حسیں لمحے کبھی تو یاد بھی کر لے تعلق یہ پرانے سے نمک پاشی زمانے نے مرے زخموں پہ کی پیہم مگر میں باز کب آیا ہوں پھر بھی مسکرانے سے تمہیں جس کے لئے ہم نے چنا وہ کام بھی ...

    مزید پڑھیے