پارس مزاری کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    اتنی سی آنکھ نے غم کتنا اٹھا لیا ہے

    اتنی سی آنکھ نے غم کتنا اٹھا لیا ہے کشتی نے اپنے اندر دریا اٹھا لیا ہے اس نیم وصل سے یہ ترک تعلق اچھا چاندی کو رکھ کے میں نے سونا اٹھا لیا ہے اک تو پگار جیسے بچوں کی جیب خرچی اوپر سے دوستوں کا خرچہ اٹھا لیا ہے خوشبو کے عاشقوں کو تزئین باغ سے کیا جو پھول بھی ذرا سا مہکا اٹھا لیا ...

    مزید پڑھیے

    لباس زیست کبھی یوں بھی تیرا درشن ہو

    لباس زیست کبھی یوں بھی تیرا درشن ہو سجی سجائی ہوئی جیسے کوئی دلہن ہو یہ قحط شعر پڑا ہو نہ قحط غم کے سبب چراغ اتنا ہی جلتا ہے جتنا ایندھن ہو یہ میں ہی ہوں جو اداسی نکالتا ہوں تری ہر اک فصیل میں لازم نہیں کہ روزن ہو تو اپنے خواب مری آنکھ سے نہ دیکھا کر برتنے کے لیے بہتر ہے اپنا ...

    مزید پڑھیے

    پسینہ ماتھے سے بہہ رہا ہے نہ کوئی سلوٹ لباس پر ہے

    پسینہ ماتھے سے بہہ رہا ہے نہ کوئی سلوٹ لباس پر ہے عجب تھکن ہے جو کام کرنے سے قبل طاری حواس پر ہے سفید رت میں گلاب ہاتھوں سے سات رنگوں کے خواب چنتی کپاس چننے کو آئی لڑکی کا دھیان تھوڑی کپاس پر ہے سمندروں کے مسافرو کچھ اضافی پانی بھی ساتھ رکھنا کہ اک جزیرہ بڑی ہی مدت سے چند قطروں ...

    مزید پڑھیے

    کیا اذیت ہے مرد ہونے کی

    کیا اذیت ہے مرد ہونے کی کوئی بھی جا نہیں ہے رونے کی دائرہ قید کی علامت ہے چاہے انگوٹھی پہنو سونے کی سانس پھونکی گئی بڑا احسان چابی بھر دی گئی کھلونے کی ایسی سردی میں شرط چادر ہے اوڑھنے کی ہو یا بچھونے کی بوجھ جیسا تھا جس کا تھا مجھے کیا مجھے اجرت ملی ہے ڈھونے کی میں جزیرے ...

    مزید پڑھیے

    ترا غرور عبث انتہائی سطح پہ ہے

    ترا غرور عبث انتہائی سطح پہ ہے بلندی پر بھی وہی ہے جو کھائی سطح پہ ہے پھلانگ سکتا ہوں جتنا ہے دو دلوں کے بیچ مگر جو فاصلہ جغرافیائی سطح پہ ہے مجھے نہیں ہے ذرا رنج تہ نشینی کا مجھے خوشی ہے چلو میرا بھائی سطح پہ ہے ہم ایسے دیکھنے والوں کا کوئی دوش نہیں کہ زیر سطح کثافت صفائی سطح ...

    مزید پڑھیے

تمام