Obaid Siddiqi

عبید صدیقی

بی بی سی اردو سروس سے وابستہ رہے، ایم سی آر سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی کے ڈائرکٹر

With BBC urdu service fame, obaid is presently Director, MCRC Jamia Millia Islamia, Delhi.

عبید صدیقی کے تمام مواد

32 غزل (Ghazal)

    خواب آنکھوں میں سوالی ہی رہے

    خواب آنکھوں میں سوالی ہی رہے کاسۂ تعبیر خالی ہی رہے رقص کرتی خواہشوں کے زیر پا دل شکار پائمالی ہی رہے خاک ہو جاتے لہو کی آگ میں جسم کے کوزے سفالی ہی رہے زندگی ان سے سوا نکلی یہاں فلسفے سارے خیالی ہی رہے سبزۂ میداں پہ کب اتری خزاں شور اس کا ڈالی ڈالی ہی رہے چاند نکلا تو غضب ...

    مزید پڑھیے

    میں فرد جرم تیری تیار کر رہا ہوں

    میں فرد جرم تیری تیار کر رہا ہوں اے آسمان سن لے ہشیار کر رہا ہوں اک حد بنا رہا ہوں شہر ہوس میں اپنی در کھولنے کی خاطر دیوار کر رہا ہوں معلوم ہے نہ ہوگی پوری یہ آرزو بھی پھر دل کو بے سبب کیوں بیمار کر رہا ہوں پھولوں بھری یہ شاخیں بانہوں سی لگ رہی ہیں اب کیا بتاؤں کس کا دیدار کر ...

    مزید پڑھیے

    بیٹھے بٹھائے آج پھر کس کا خیال آ گیا

    بیٹھے بٹھائے آج پھر کس کا خیال آ گیا چہرے کا رنگ اڑ گیا رنگ ملال آ گیا الجھن میں پڑ گیا ہوں میں دل کا کروں تو کیا کروں شیشہ نہیں یہ کام کا اس میں تو بال آ گیا پورا نہ کر سکوں گا اب تجھ سے کبھی مکالمہ آنکھیں تھیں محو گفتگو دل کا سوال آ گیا کرنی ہے ترک جس جگہ تیری تلاش و آرزو صحرا ...

    مزید پڑھیے

    کار دنیا کے تقاضوں کو نبھانے میں کٹی

    کار دنیا کے تقاضوں کو نبھانے میں کٹی زندگی ریت کی دیوار اٹھانے میں کٹی اب بھی روشن ہے ترے دل میں محبت کا دیا رات پھر شمع یقیں ساز جلانے میں کٹی تشنگی وہ تھی کوئی کار وفا ہو نہ سکا عمر بے مایہ فقط پیاس بجھانے میں کٹی ساعت وصل جو دیکھے تھے خد و خال ترے ہجر کی شب وہی تصویر بنانے ...

    مزید پڑھیے

    منظر روز بدل دیتا ہوں اپنی نرم خیالی سے

    منظر روز بدل دیتا ہوں اپنی نرم خیالی سے شام شفق میں ڈھل جاتی ہے رنگ حنا کی لالی سے تجھ سے بچھڑ کر زندہ رہنا اپنے سوگ میں جینا ہے دل اک پھول تھا خوشبو والا ٹوٹ گیا ہے ڈالی سے شہر طرب کو جانے کس کی نظر لگی ہے آج کی شب رستے بھی ویران پڑے ہیں گھر لگتے ہیں خالی سے دنیا والے جس کو اکثر ...

    مزید پڑھیے

تمام