Noorul Ain Sahira

نورالعین ساحرہ

نوجوان پاکستانی افسانہ نگار، اپنے بے باک لہجے اورغیرروایتی خیالات کے لیے معروف۔

Young story writer from Pakistan; known for her non-traditional and fearless ideas.

نورالعین ساحرہ کے تمام مواد

7 افسانہ (Story)

    شبانہ کا شوہر

    شبانہ نے پانچ ہزار کا نوٹ کاؤنٹر پر رکھا۔ سر پر اوڑھی ہوئی چادر اور بھی زیادہ احتیاط اور سختی کے ساتھ اپنے اردگرد لپیٹ لی ۔'' بھائی صاحب ! اُدھار سودا منگوانے کے لئے معذرت چاہتی ہوں ' اُس وقت گھر میں پیسے نہیں تھے مگر کل سمیر کے ابا چھٹی پر گھر آئے تو آپ کا حساب چکتا کرنے کے لئے ...

    مزید پڑھیے

    دو اور دو بائیس

    مجھے سو فیصد یقین ہے وہ کسی لڑکی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض اپنی پڑھائی کی وجہ سے ان دنوں ہروقت انٹرنیٹ پر رہنے لگا ہے ماریہ نے کچھ چڑتے ہوئے میری طرف دیکھ کر کہا تو اس کے چہرے پر پھیلا ادھوری سچائی کا پورا یقین مجھے بری طرح جھنجلاہٹ میں مبتلا کر گیا ۔ وہ بہت کچھ اپنی آنکھوں کے سامنے ...

    مزید پڑھیے

    ایک گاؤں کی کہانی

    نہر کے کنارے چلتے چلتے زمرد ٹھٹھک کر رکی،اچانک پلٹی اور پوری طرح اس منظر کی ہولناکی کا شکار ہو گئی۔ دل دھک دھک کرنے لگا اور قدم جیسے زمین نے جکڑ لیے۔ منہ اندھیرے اپنے محبوب سے چوری چھپے ملاقات کا نشہ ہرن ہو گیا اور اس کی جگہ دہشت نے لے لی۔ اضطراری حالت میں قریب ہی موجود کانٹوں ...

    مزید پڑھیے

    آخری کہانی

    اس بار بھی تم نے میری بات پر غور نہ کیا تو یاد رکھنا۔۔۔! آسمان پھٹ جائے گا اور زمین کا سینہ شق ہو جائے گا جس میں تم اپنی منافقت اور فرسودگی سمیت دفن کر دیے جاؤ گے۔ یوں تو میں نے پہلے بھی کئی بار تمہیں ایسی دردناک کہانیاں سنائیں اور تم سنتے رہے، بغیر کسی احساس کے۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اس ...

    مزید پڑھیے

    پارکنگ لاٹ

    جہاں جھیل میں رنگ برنگی بطخیں تیرا کرتیں جنہیں کچھ ننھے بچے ڈبل روٹی کھلاتے جبکہ قریب ہی انکی مائیں بنچوں پر بیٹھی خوش گیپیوں میں مصروف ہوتیں ، کچھ لوگ اپنے پالتو جانوروں سمیت شام کی سیرکے مزے لیتے اورذرا بڑی عمر کے بچے واک کے لئے بنی ٹریل پر سائیکل چلا تے یا اسکیٹنگ کرتے، وہیں ...

    مزید پڑھیے

تمام