ناظر وحید کی غزل

    ترے کانوں میں کوئی بات بتانی تھی ہمیں

    ترے کانوں میں کوئی بات بتانی تھی ہمیں دل میں سکھیوں کے تری آگ لگانی تھی ہمیں ہمیں بازار نے ٹھکرایا تو گھر لوٹے ہیں اک محبت تو بہر حال نبھانی تھی ہمیں چاندنی آپ کی آنکھوں میں بھلی لگتی ہے ہو اجازت تو ذرا عمر بتانی تھی ہمیں رنگ درکار تھے ہم کو تری خاموشی کے ایک آواز کی تصویر ...

    مزید پڑھیے

    پلکوں سے آسماں کو اشارہ کرو کبھی

    پلکوں سے آسماں کو اشارہ کرو کبھی آنسو ہمارے غم کا ستارہ کرو کبھی موسم جواں ہوا ہے بہاروں کے نور سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظارہ کرو کبھی تنہائیوں کی راتوں میں اب ہم سے شرم کیا ملبوس خامشی کا اتارا کرو کبھی دہلیز پر کھڑے یوں سر راہ رفتگاں اپنا بھی انتظار گوارا کرو کبھی دل شے ...

    مزید پڑھیے

    اس نئے غم سے کنارہ بھی تو ہو سکتا ہے

    اس نئے غم سے کنارہ بھی تو ہو سکتا ہے عشق پھر ہم کو دوبارہ بھی تو ہو سکتا ہے آپ اندازہ لگاتے رہیں بس جگنو کا مری مٹھی میں ستارہ بھی تو ہو سکتا ہے کیا ضروری ہے کہ یہ جان لٹا دی جائے اس کی یادوں پہ گزارا بھی تو ہو سکتا ہے دل کی بستی سے سر شام جو اٹھا ہے دھواں اچھے موسم کا اشارہ بھی تو ...

    مزید پڑھیے

    ہم نے جلتے ہوئے خیموں کی وہ شامیں رکھ دیں

    ہم نے جلتے ہوئے خیموں کی وہ شامیں رکھ دیں شعر میں لفظ رکھے لفظ میں چیخیں رکھ دیں میں نے بھی اس کو دیا پہلی ملاقات میں دل میرے دامن میں بھی اس نے مری غزلیں رکھ دیں یوں لگا آنکھ بچانے پہ جھپکتی ہے پلک اسی تصویر پہ میں نے بھی نگاہیں رکھ دیں روشنی کے ہر اک امکان پہ ڈالا پردا ایک ...

    مزید پڑھیے

    دھڑکنیں محبت کی دل نشین خاموشی

    دھڑکنیں محبت کی دل نشین خاموشی مرحبا اے ہنگامو آفرین خاموشی کج بیاں ٹھکانوں سے دور اک خرابے میں گھر بنا کے رہتی ہے اک ذہین خاموشی شام ہے یہ وعدے کی عشق کے ارادے کی اک جواں سا سناٹا اک حسین خاموشی سامنے جو آ جاؤں کیفیت حیا کی پھر ٹانک دے گی پلکوں پر نازنین خاموشی ٹوٹ کر جو ...

    مزید پڑھیے

    پھٹے پرانے بستے میں بھی نئی کتابیں روشن رکھو

    پھٹے پرانے بستے میں بھی نئی کتابیں روشن رکھو آنکھیں سونی مت ہونے دو سرخ لکیریں روشن رکھو ساعت ہے ساعت ہی آتے جاتے ہیں قبیلے یادوں کے ماضی کی خستہ حویلی میں کچھ دہلیزیں روشن رکھو دوراندیشی جس میں ہوگی رفتار زمانہ اس کی ہے خواب کی آخری منزل آنی ہے تعبیریں روشن رکھو بے ہنگم سی ...

    مزید پڑھیے