بالاد ست
مدت بعد وہ وطن واپس آیاتھا جہاں سے اس کی بہت ساری تلخ و شیریں یادیں وابستہ تھیں۔جاتے وقت اس نے عہد کیا تھا کہ اَب یہاں لوٹ کر کبھی نہ آئے گا۔ لیکن نہ جانے وطن کی مٹی کی کشش تھی یا اپنوں کی محبت کہ بیس سال بعد وہ پھر یہاں کھڑا تھا۔ جب وہ اپنے قصبہ کی حدود میں داخل ہواتو اسے ایسالگا ...