چار بیٹیاں
حسین بیگ قندھاری ہمایوں کی فوج میں داخل ہوکر ہندوستان میں آیا، اور خاک دامن گیر نے اس کو قندھار جانے نہ دیا۔ اپنے دیس میں بھی وہ کھیتی باڑی کرتا تھا، اور یہاں آکر بھی اس نے ہتیار کھول ہل بیل لے لئے۔ رتن پور ضلع بلند شہر میں چار بیگھہ زمین مول لے کر اپنے پرانے دھندہ میں لگ گیا ...