کیاکسی نظریے کوموت جیسے الفاظ دیے جا سکتے ہیں؟
اردو کے بعض نقادوں کی رائے ہے کہ مغرب میں تھیوری کا خاتمہ ہوگیا ہے،اور اردو میں تھیوری کی بحثیں بے وقت کی راگنی ہیں۔وہ اپنی رائے کے حق میں اور باتوں کے علاوہ ٹیری ایگلٹن کی ۲۰۰۳ء میں شایع ہونے والی کتاب تھیوری کے بعد (After Theory) کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔اکثر نے کتاب کے نام سے یہ اندازہ ...